14 اپریل، 2026، 12:13 PM

ٹرمپ ذہنی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں، سابق امریکی وزیر خارجہ

ٹرمپ ذہنی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں، سابق امریکی وزیر خارجہ

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کو ذہنی مسائل درپیش ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات بہت سخت اور غیر معمولی ہیں، اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ ذہنی دباؤ یا اختلال کا شکار ہیں۔

کلنٹن کا کہنا تھا کہ رہنماؤں کو صرف اپنے کاموں پر نہیں بلکہ اپنی باتوں پر بھی جوابدہ ہونا چاہیے، کیونکہ امریکی صدر کے الفاظ دنیا بھر میں اثر ڈالتے ہیں۔

انہوں نے ٹرمپ کے حالیہ پوسٹس کو بے قابو اور ہذیانی قرار دیا اور کہا کہ وہ ایسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں جن سے خطرناک معنی نکل سکتے ہیں۔

کلینٹن کے مطابق تمدنی نسل کشی اور مذہبی یا سیاسی شخصیات کے بارے میں سخت جملے ایسے بیانات نہ صرف امریکی سیاست کو بے یقینی میں ڈالتے ہیں بلکہ دنیا میں امریکہ کی ساکھ پر بھی اثر کرتے ہیں۔

News ID 1938872

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha